منگل 11 مئی 2021ء
منگل 11 مئی 2021ء

کھائی گلہ، کوئیاں میں ساس بہو سمیت ایک ہی روزتین اموات

کھائی گلہ (نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ سردار اصغر خان کے بڑے بھائی ماسٹر سردار افضل خان سمیت کوئیاں میں یکے بعد دیگر تین اموا ت ٗ ایک ہی گھر سے ساس بہوکے جنازے اٹھائے گئے ٗ تفصیلات کے مطابق گاؤں کوئیاں میں کورونا وباء نے آج تین افراد کی جان لے لی ٗمحمد گلزار خان مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور بہو انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ کوئیاں رقبہ ٹھوٹھرمیں دن تین بجے ادا کی گئی۔جبکہ ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ کے ایڈمنسٹریٹر سردار محمد اصغر خان کے بڑے بھائی ماسٹر (ر) محمد افضل خان بھی کرونا وباء سے شکار ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کوئیاں دھن میں 7بجے ادا کی گئی۔ تینوں مریض راولاکوٹ میں زیر علاج رہے۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم