منگل 11 مئی 2021ء
منگل 11 مئی 2021ء

پرائمری معلمات کے انٹرویوز کا دوبارہ شیڈول جاری

  راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں) پونچھ راولاکوٹ نے این ٹی ایس امتحان پاس کرنے والی پرائمری معلمات کے انٹرویوز کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی حدود سے تعلق رکھنے والی امیدواران کے انٹرویوز 12اور 13اپریل، علی سوجل، پکھر، بن جونسہ، حسین کوٹ، دوتھان، کھائی گلہ ٹاؤن کمیٹی کی حدود سے تعلق رکھنے والی امیدواران کے انٹرویو 14اپریل، تھوراڑ، رہاڑہ، بنگوئیں، ٹائیں کی معلمات کے انٹرویو 15اپریل جبکہ پاچھیوٹ، ہورنہ میرہ سے تعلق رکھنے والی امیدواران کے انٹرویو 16اپریل کو ہوں گے، انٹرویو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو راولاکوٹ میں ہوں گے، امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی جملہ اصل دستاویزات ہمراہ لائیں۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم