منگل 11 مئی 2021ء
منگل 11 مئی 2021ء

،ٹریفک حادثے میں 6 جاں بحق

کوٹلی (دھرتی نیوز) نکیال فتحپور تھکیالہ سے کوٹلی آنے والی کار کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین 2مر د ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں،جبکہ ایک شیر خوار بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں .حادثے میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہیں جسے ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق نکیال کے نواحی گاوں دوٹھلہ نارہ سے کوٹلی آنے والی ٹیوٹا سیلون کار نمبر ALD 448ہلاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی ہیں۔ کاردوٹھلہ موہڑہ فتحپور تھکیالہ سے کوٹلی آرہی تھی جیسے ڈرائیور محمد عابد ولد عبدالحمید ساکن نارہ چلا رہا تھا۔محمد منظور ولد محمد اسماعیل ساکن دوٹھلہ مع فیملی کار میں سوار تھے . المناک سانحہ میں دو بچے دو مرد او دو خواتین موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہے۔مقامی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا۔جاں بحق افرادمیں حاجی منظور ولد حاجی اسمعیل ،شہناز زوجہ حاجی منظور،رابعہ منظور زوجہ ساجد ،سبحان ولد ساجد عمر ثانیہ ساجد دختر ساجد محمد عابد ولد عبدالحمید شامل ہیں ۔ہانیہ دختر محمد ساجد عمر 6 سال زخمی ہے جس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں علاج جاری ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم