منگل 11 مئی 2021ء
منگل 11 مئی 2021ء

راولاکوٹ،سات سالہ بچی مکان سے گر کر جاں بحق

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے پوش علاقے ہاوسنگ اسکیم میں ہفتے کی شام افطاری سے کچھ گھنٹے پہلے ایک سات سالہ بچی مکان کی چھت سے کھیلتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گئی۔بچی کے خاندان کا تعلق باغ سے تھا اور اس کے والد یاسین عباسی ایک عرصے سے راولاکوٹ میں بیکری کے کاروبار سے وابسطہ تھے۔یہ ہاوسنگ اسکیم میں اپنے ذاتی گھر میں رہتا تھا۔ہفتے کی شام بچی حسب معمول چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک کئی فٹ نیچے نالی میں گر گئی اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔مرحومہ کا نماز جنازہ ہاوسنگ اسکیم میں ہی ادا کی گئی جس کے بعد میت باغ آبائی گاوں روانہ کر دی گئی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم