منگل 15 جون 2021ء
منگل 15 جون 2021ء

پی ٹی آئی نے 34 حلقوں میں ٹکٹ جاری کر دئیے

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات برائے  2021 کے لیے 45 حلقوں میں سے 34 حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔اس طرح گیارہ حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جن حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ان میں پونچھ کے دو حلقے تین اور چار بھی  شامل ہیں۔رات گئے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن سے قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف جماعتوں کے ممبران اور بعض سیاسی قد آور شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا،ان شامل ہونے والوں میں صغیر چغتائی،علی رضا بخاری،شوکت چوہدری،علی شان سونی اور راجہ انوارالحق شامل ہیں۔پی ٹی اائی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق حلقہ ایل اے1 (میرپور)سے اظہر صادق،ایل اے2  ظفر انور،ایل اے 3 سے سلطان محمود چوہدری،ایل اے4 سے چوہدری ارشد حسین،ایل اے5 (التواء)،ایل اے6،علی شان سونی،ایل اے7چوہدری انوارالحق،ایل اے8 ظفر اقبال ملک،ایل اے9 (التواء)،ایل اے10 (التواء)،ایل اے11 چوہدری محمد اخلاق،ایل اے12شوکت فرید،ایل اے13(التواء)،ایل اے14 میجر(ر) لطیف خلیق،ایل اے15سردار تنویر الیاس خان،ایل اے16(التواء)،ایل اے17(التواء)،ایل اے18سردار عبدالقیوم نیازی،ایل اے19 سردار ارزش سدوزئی،ایل اے20 (التواء)،ایل اے21 (التواء)،ایل اے22سردار محمد صغیرچغتائی،ایل اے23(التواء)،ایل اے24فہیم اختر،ایل اے25 سردار گل خانداں،ایل اے26میاں شفیق،ایل اے27 سردار تبرک علی،ایل اے28 چوہدری شہزاد،ایل اے29خواجہ فاروق احمد،ایل اے30 محمد رشید،ایل اے31 راجہ محمد منصور خان،ایل اے32 (التواء)ایل اے33 دیوان علی خان چغتائی،ایل اے34 ریاض احمد،ایل اے35 مقبول احمد،ایل اے36 حافظ حامد رضا،ایل اے37،محمد اکمل سرگا لہ،ایل اے38 محمد اکبر چوہدری،ایل اے39  نازیہ نیاز،ایل اے40محمد سلیم بٹ،ایل اے41غلام محی الدین دیوان،ایل اے42 محمد ؑاصم شریف،ایل اے43 جاوید بٹ،ایل اے44(التواء)،ایل اے45 عبدالماجد خان شامل ہیں۔نئے شامل ہونے والے پانچ لوگ سردار تنویر الیاس کی قیادت میں بنی گالہ پہنچے تھے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم