بدھ 16 جون 2021ء
بدھ 16 جون 2021ء

پی پی پی رہنماء عابد حسین عابد نے”اعتماد“کا ووٹ حاصل کر لیا

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات اور حلقہ ایل اے 21 پونچھ4 سے پارٹی ٹکٹ کے مضبوط  امیدوار سردار عابد حسین عابد نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر موجودہ انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے پیر کو مقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں پارٹی کے بعض دیرنہ ساتھی،کارکنان اور دیگر ہم خیال افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے اپنی سیاسی جہدوجہد اور ان عوامل کا تفصیلی ذکر کیا کہ جن کو بنیاد بنا کر وہ حقیقی معنوں میں ٹکٹ کے حقدار تھے لیکن ایک سازش کے تحت ان کا حق مارا گیا اور انہیں ٹکٹ سے محروم کیا گیا حالانکہ اس حلقہ جس سے وہ امیدوار بنے کی خواہش رکھتے ہیں کو بنوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے اسی جماعت میں ہیں۔ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی فلسفے کے حامی رہے اور اب وقت ٓاگیا ہے اپنے حقوق کے حصول،کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے میان عمل میں نکلیں۔انہوں نے شرکاء اجلاس کے سامنے یہ سوال رکھا کہ ”کیا ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں مجھے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینا چائیے“ تو ہال میں بیٹھے شرکاء اجلاس نے ہاتھ کھڑے کر کے انہیں یہ اختیار دیا کہ وہ جو فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔شرکاء اجلاس کی طرف سے اختیار ملنے کے بعد سردار عابد حسین عابد نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ایک پریس کانفرنس کانفرنس کر کے انتخابات میں حصہ لینے اور سیاسی مستقبل سے اہم اعلان کریں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم