بدھ 16 جون 2021ء
بدھ 16 جون 2021ء

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری

مظفراباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کیے گے شیڈول کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی21 جون شام چار بجے سے پہلے جمع کیے جا سکیں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال22 جون کو ہو گی جبکہ اسی روز امیدواران کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔امیدواروں پر اعتراضات کے خلاف اپیل 27 جون دن دو بجے تک داخل کی جا سکیں گی۔اپیلوں کے خلاف سماعت 28 جون کو ہو گی جبکہ اپیلوں پر فیصلہ جات 30 جون کو سنائے جائیں گے۔امیدواران کاغذات نامزدگی 2 جولائی کو 2 بجے تک واپس لے سکیں گے۔تین جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔4 جولائی کو امیدواروں کا نام انتخابی نشانات کے ساتھ آویزاں کر دئیے جائیں گے۔پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم