منگل 11 مئی 2021ء
منگل 11 مئی 2021ء

راولاکوٹ،پرنسپل (ر)پروفیسرسردارمحمد صادق خان انتقال کر گے

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاوں تراڑ سے تعلق رکھنے والے پرنسپل(ریٹائرڈ) پروفیسرسردارمحمد صادق خان علالت کے باعث انتقال کر گے۔ان کی نماز جنازہ  اتوار کوتین بجے  عید گاہ دریک میں ادا کی جائے گی۔ پروفیسرسردارمحمد صادق خان اردو کے پروفیسر رہے اور ایک عرصے تک حسین شہید ڈگری کالج کے پرنسپل بھی رہے۔ان کے شاگردوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سماجی کاموں میں مصروف رہے اور سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری بھی رہے ہیں۔گذشتہ کچھ عرصے سے وہ علیل تھے اور راولپنڈی میں ہی زیر علاج رہے۔ہفتے کو وہ علالت کے باعث انتقال کر گے۔پروفیسرسردارمحمد صادق خان سابق ڈین پونچھ یونیورسٹی پروفیسر (ر)محمد سلیم خان کے سسر،پروفیسر (ر) نسرین عائشہ،پروفیسر ممتاز صادق،ڈاکٹر مقیط صادق کے والد محترم تھے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم