اسلام آباد،مظفراباد (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں 2ہزار 467 میلاد کی محافل اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں 1ہزار 581 محافل ہوں گی جن کی حفاظت کے لیے پولیس کے علاوہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار جلوس کے شرکا کی چیکنگ بالخصوص حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔آزاد کشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل صدر مقامات پر میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے جن کے لیے روٹ متعین کیے گے ہیں۔
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0