37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ،آزاد کشمیر کو شامل نہیں کیا گیا

0

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اعلان کیا ہے کہ 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 25 ستمبر سے 5اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگی۔اس چمپئین شپ میں یکم جنوری 2003 یا ا س کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جملہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایونٹ کے لیے اپنی ٹیمیں تیار کریں۔تاہم آزاد کشمیر ہاکی ایسوسی ایشن سے فی الوقت رابطہ نہیں کیا گیا۔ادھرسندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر علی قائم خانی نے الزام لگایا کہ پی ایچ ایف نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے بجائے ایک متوازی اور غیر منسلک باڈی سے رابطہ کیا۔اکبر علی نے صوبائی وزیر کھیل پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مجاز تنظیم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں