تیتری نوٹ(دھرتی نیوز) تیتری نوٹ کے رہائشی سائیں شہزاد کا بیٹا حسام شہزاد گزشتہ روز غلطی سے تیتری نوٹ کے مقام پر لائن آف کنٹرول کے قریب سے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں داخل ہوگیا اوراس وقت انڈین حکام کی تحویل میں ہے بھارتی حکام کی جانب سے حسام شہزاد کو مجاہد قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس پراپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہییہ ایک عام شہری ہے جو غلطی سے لائن ا?ف کنٹرول کراس کر گیا حسام شہزاد گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ڈسٹرب تھا اور نشے کا بھی عادی تھا وہ اس سے قبل میر پور ترک منشیات کے ہسپتال میں بھی داخل رہا،نشیکی غرض سے وہ ایک مکان میں داخل ہوا اس دوران قریب کے لوگوں کو پتہ چلا شور شرابا ہونے کے باعث ڈر اور خوف کے باعث بھاگ کرحسام شہزاد ایل او سی کراس کرگیا جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور ذہنی طور پر بھی نارمل نہیں ہے حکومت پاکستان وحکومت ا?زاد کشمیر اور انسانی حقوق کے ادارے تیتری نوٹ کے اس شہری کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں تا کہ نوجوان واپس اپنے والدین سے مل سکے۔
تیتری نوٹ کا رہائشی حسام شہزاد غلطی سے ایل او سی پار کر گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0