انتظامیہ باز اآجائے، وکلا اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں،زوبیہ بدر ایڈووکیٹ

0

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) ممبر بار کونسل آزاد کشمیر زوبیہ بدر ایڈووکیٹ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ بار ایسویسی ایشن ہجیرہ کے نائب صدر سردار سہیل اسلم ایڈووکیٹ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت ایف آئی آر درج کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انتظامیہ بلاوجہ اور بغیر تحقیق و تفتیش معزز وکلا کو زیر بار کرنے کی کوشش ترک کر دے وگرنہ آہنی ہاتھوں سے نمبٹنا جانتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد ایف آئی آر کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ خطہ کشمیر کو پرامن رہنے دے اور فوری طور صدر بار سے ملکر حقائق جاننے کیلئے غیر جانبدار تفتیش / انکوائری کرتے ہوے جھوٹی اور من گھڑت درخواست پر درج کی گئی ایف آئی آر فی الفور واپس لی جائے بصورت دیگر حالات کی زمہ دار ضلعی انتظامیہ ہو گی ہم وکلا کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اپنے ممبران کا دفاع کرینگے وکلا اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں