باغ،ڈپٹی ایجوکیشن افیسر (مردانہ) جعل سازی کے الزام میں گرفتار

0

باغ (دھرتی نیوز)محکمہ انٹی کرپشن نے اآزاد کشمیر کے مدارس میں معلمین القرآن کی جعلی اسناد پر کی گئی تقرریوں کے خلاف دائر ایک درخواست کی انکوائری کے بعد ڈپٹی ایجوکیشن افیسر (مردانہ) باغ مشتاق خان جو چیئریمن ویری فیکیشن کمیٹی و ممبر سلیکشن کمیٹی معلمین القرآن تھے کو گرفتار کر لیا.انہیں ڈی ایس پی انٹی کرپشن راجہ سعید ن کی سربراہی میں ایک چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار کیا ہے.
مشتاق خان کو گرفتار کرکے تھانہ باغ میںرکھا گیا ہے ، محکمہ انٹی کرپشن کے ایک ذرائع نے بتایا کہ دیگر ملزمان بشمول وہ جنہوں نے ان معلمین کے لیے جعلی اسناد تیار کی ہیں ان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں