راولاکوٹ،منشیات کا ایک اہم ڈیلر گرفتار

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پولیس چوکی سٹی راولاکوٹ کے اہلکاران نے منشیات کے ایک بڑے ملزم رضوان شریف سکنہ متیالمیرہ راولاکوٹ کوگرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس اور شراب کی بوتیں برآمدہوئی ہیں۔ راولاکوٹ میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔اسی حوالے سے چوکی پولیس سٹی راولاکوٹ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ کا کہنا تھا کہ ضلع سے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمے تک راولاکوٹ پولیس چین سے نہیں بیٹھیں گے منشیاتیوں کے خلاف لگا تار کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں