پونچھ میڈیکل کالج کے نئے تعینات پرنسپل نے چارج سنھبال لیا

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے نئے تعینات پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے کالج میں باضابط طور پر چارج سنبھال لیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی کالج آمد پر انہیں کالج کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلبہ وطالبات نے خوش آمدید کہا۔ اس موقعہ پر پی ایم اے آذاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر سردار واجد خان اور سابق ڈی جی صحت عامہ جناب ڈاکٹر سردار آفتاب حسین خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔ پرنسپل کو کالج آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔ طلبہ و طالبات کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔ چارج لینے کے بعد مختصر تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان، سنیر فیکلٹی ممبر پروفیسر وحید خان، سابق ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر آفتاب حسین، صدر پی ایم اے ڈاکٹر واجد علی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پونچھ میڈیکل کالج سردار وسیم اعظم خان نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ نو تعینات پرنسپل کا تعلق محکمہ صحت آذاد کشمیر سے ہے اور وہ پونچھ میڈیکل کالج میں تعینات ہونے والے اولین ایسے پرنسپل ہیں جو نہ صرف محکمہ صحت آذاد کشمیر کا حصہ ہیں بلکہ انکا تعلق بھی پونچھ ڈویژن سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں