پلندری (دھرتی نیوز)ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل چیف آرگنائز سردار امان کے درمیان ایک ماہ پہلے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے جو تنازعہ پیدا ہوا تھا اسے نمٹا دیا گیا۔پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس نے ایک پروگرام کے دوران اپنی تقریر میں سردار امان سے متعلق بعض ایسے الزامات عائد کیے تھے جس کے باعث سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا تھا اور بعض افراد کی جانب سے پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس سمیت پروگرام میں موجود دیگر علماء کرام کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی تھی جو ابھی تک درج نہ ہو سکی۔اس دوران بعض افراد نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور اتوار کو پلندری میں پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل چیف آرگنائز سردار امان کے درمیان ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس مین دیگر افراد بھی شریک تھے۔بات چیت کے بعد ان دنوں حضرات کی حد تک غلط فہمیاں دور کر لی گئیں،اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس نے انہیں اپنی کتابوں کا تحفہ دیا۔
پروفیسر (ر) ڈاکٹر عبدالقدوس اور سردار آمان کے درمیان صلع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0