نوٹیفکیشن معطل،سردار نسیم خان ڈی ڈی ایس پونچھ کے عہدے پر بحال

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سروسز ٹریبونل آذادکشمیر نے محکمہ تعلیم کی جانب سے چند دنوں میں ایک ہی آسامی پر دوسری بار تقرری کرنے کے اقدام کو انتہائی غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ کا دوسرا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پہلے والے نوٹیفکیشن کو بحال کر دیا۔محکمہ تعلیم حکومت آزاد کشمیر نے اس خالی آسامی پر چند دن پہلے سردار محمد نسیم خان (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول راولاکوٹ کو ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ تعینات کیا تھا۔ مقامی وزیر حکومت عامر الطاف کے دباو میں آکر ڈویزنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ کا نوٹیفکیشن ایک بعد میں واپس لے لیا گیا اورراجہ یونس ندیم (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول ہجیرہ کو ان کی جگہ نیا ڈویزنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ تعینات کر دیا گیا،حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سردار محمد نسیم خان (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول راولاکوٹ کو ڈویزنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ نے سروسز ٹریبونل آذادکشمیر سے رجوع کیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دوسرا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پہلے والے نوٹیفکیشن کو بحال کر دیا۔اس طرح سردار محمد نسیم خان (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول راولاکوٹ دوبارہ ڈویژ نل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ کی آسامی پر بحال ہو گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں