جماعت اسلامی اختلافات کا شکار، زاہد رفیق ایڈووکیٹ عہدوں سےمستعفی

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں منعقدہ ایک روزہ ”یکجہتی کشمیر و فلسطین کانفرنس“ کے انعقاد سے قبل جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر جماعت اسلامی آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے مرکزی نائب امیر و امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر پونچھ زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے تنظیم کے دنوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔جماعت کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے اپنا استعفیٰ مرکزی امیر کو بھجوا دیا ہے۔واضع رہے کہ اس کانفرنس میں وزیر اعظم آزادحکومت سمیت متعدد سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں نے شرکت کی تھی اور ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔اس کانفرنس کی میزبانی بظاہر جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے کی لیکن تنظیم کی ضلعی قیادت کو اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا اور انہیں بے خبر رکھا گیا جس پر انہوں نے اس کانفرنس کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں