راولاکوٹ (دھرتی نیوز) محکمہ حسابات آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور اداروں کی دیگر مدات میں کلیئرنگ کا طریقہ کار تبدیل کیے جانے کے بعد جملہ سرکاری ملازمین اور اداروں کے سربرہان کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے کہ وہ بنک آف آزاد جموں و کشمیر سے اپنے اپنے اکاونٹ دوسرے کمشل بنکوں میں منتقل کر دیں بسورت دیگر تنخواہوں سمیت دیگر ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔محکمہ حسابات آزاد جموں و کشمیرنے ادائیگیوں کے نظام کو مکمل ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ مہینے اس حوالے سے اپنے عملے کا تربیتی کورس بھی مکمل کر لیا ہے۔اس ڈیجیٹل نظام کے تحت اب ان ادائیگیوں کے لیے محکمہ حسابات آزاد جموں و کشمیرکی جانب سے چک جاری کرنے کی بجائے متعلقہ ملازم یا ادارے کے اکوئنٹ میں خود کار نظام کے تحت آن لائن رقم منتقل ہو جائے گی۔بنک آف آزاد جموں و کشمیر چونکہ آن لائن رقم منتقلی کا کوئی آپشن نہیں ہے اس لیے اس بنک کے صارفین کو رقم منتقل نہیں کی جا سکتی۔ ذمہ دار بنک ذرائع کے مطابق محکمہ حسابات آزاد جموں و کشمیرنے ایسے صارفین سے کہا ہے کہ وہ رواں مہینے کے آواخر تک آزاد جموں و کشمیر بنک سے اپنے اکوئنٹ کسی دوسرے کمرشل بنک میں منتقل کر دیں ورنہ نومبر میں ان کو ادائیگیاں نہیں کی جا سکتیں۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر بنک آزاکشمیر حکومت کی ملکیت ہے اور ماضی میں اس بنک کی شفافیت پر سوال اٹھتے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ بنک ابھی تک اس بنک کو آن لائن سہولت میسر نہ کر سکا۔
بنک آف آزاد جموں و کشمیر سے کھاتے منتقل کرنے کی ہدایت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0