پولیس کاغازی شہزادکوپناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن،متعدد زخمی

0

سدھنوتی (دھرتی نیوز،پی آئی ڈی)جیل سے مفرور ملزم غازی شہزادپناہ دینے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گے ہیں۔ان ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر اس وقت مقامی دیہاتیوں نے حملہ کر دیا جب پولیس پارٹی ایک ملزم کو گرفتار کر کے وا پس آرہی تھی۔اس واقعہ میں متعدد پولیس اہلکار ان اور بعض سول افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان پولیس سدھنوتی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مفرور ملزم غازی شہزاد خان ولد نواب خان قوم سدھن سکنہ گڑالہ جومقدمہ علت نمبر 63/2024 بجرائم APC109/506/201/224/223/302,ATA6میں تھانہ پولیس راولاکوٹ کا مفرور ملزم ہے کی نسبت ماہ ستمبر 2024سے علاقہ دھمن (بلوچ) میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں جس کی گرفتاری کے لیے متعدد بار کوشش کی گئی۔ ملزمان منیر ولد مکھن، ثقلین، عُزیر، زین پسران نثار محمد، نثار محمد ولد شیر و اقوام سدھن ساکنان دھمن نے مفرور ملزم غازی شہزاد اور اس کے ساتھیوں کو جان بوجھ کر گرفتاری سے بچانے کے لیے اپنے گھر میں پناہ دی ہے جس کے معقول ثبوت موجود ہیں۔ اس طرح ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 167/2024 بجرم APC216 شب گزشتہ تھانہ پولیس بلوچ درج ہوا۔ ملزمان متذکرہ بالا کی گرفتاری کے لیے وقار عظیم SI/SHO تھانہ پولیس بلوچ معہ طارق محمود IHC، محمد نصیر IHC، طارق محمود الیس جی نمبر 78، ساجد کنسٹیبل نمبر 137 امتیاز نمبر 236، شہزاد احمد DFC نمبر 23 اسد محمود کنسٹیبل نمبر 39 سجاد علی ایس جی نمبر 45 محسن ذوالفقار نمبر 1383، اظہر الطاف نمبر 103، یا سر حبیب نمبر 142، یاسر اقبال نمبر 237 ملازمین پولیس کے بغرض گرفتاری ملزمان مقدمہ متذکرہ بالا بطرف دھمن بخانہ ملزمان گئے جہاں عُزیر ولد نثار محمد مذکور کوگرفتار کر کے واپس روانہ ہونے لگے تو راستے میں بمقام اُدھیری حدود ضلع کوٹلی 70/60 افراد جو سوٹیوں، کلہاڑیوں اور اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ آور ہوئے۔ شدید پتھراؤ کیا فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں (۱) وقار عظیم SI/SHO تھانہ پولیس بلوچ، (2) طارق محمودآئی ایچ سی، (3) محمد نصیرIHC،۔4۔طارق محمود ایس جی نمبر 78، (۵) اسد محمود کنسٹیبل نمبر 39، (6) ساجد کنسٹیبل نمبر 137 ملازمین پولیس شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ سویلین اشخاص کی فائرنگ سے سول اشخاص میں سے ملزم منیر ولد مکھن، ثقلین ولد نثار، خرم ولد شبیر خان بھی زخمی ہونے بیان ہوئے ہیں۔ ملازمین پولیس بغرض علاج معالجہ داخل کوٹلی ہسپتال ہیں۔ مزید کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں