پلندری میں اتوار کو ہونے والے ایک عوامی جرگہ تنازعات کا شکار

0

پلندری (دھرتی نیوز) پلندری میں اتوار کو ہونے والے ایک عوامی اجتماع (جرگہ) کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کا خدشہ ہے۔یہ اجتماع جسے منتظمین نے (جرگہ) کا نام دیا ہے ایک بند ہال میں رکھا گیا ہے جس کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا ہے،اجتماع کے انعقاد سے ایک دن پہلے مقامی انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ ضلع کے اندر کوئی بھی غیر قانونی اجتماع (یعنی جو اجازت لیے بغیر منعقد کیا جا رہا ہو) نہیں کرنے دیا جائے گا اور ہوٹل و شادی ہال کے مالکان بھی پابند ہیں کہ وہ اس طرح کے پروگرام کے لیے جگہ مہیا نہ کریں۔سوشل میڈیا پر یہ چلایا جا رہا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلندری عمر فاروق کا کہنا ہے کہ نئے نافذالعمل صدارتی آرڈینس کے تحت کسی بھی پروگرام کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہے کہ پروگرام کس نوعیت کا ہے،منتظمین کون لوگ ہیں اور پروگرام کتنی دیر جاری رہے گا۔سوشل میڈیا پر جس پروگرام کا تذکرہ کیا جا رہا ہے اس کے حوالے سے کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈینس پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں