جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان طے پانے والا معاہدہ

0

کوہالہ (دھرتی نیوز) جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گے،”دھرتی“ کو دستیات معاہدے کی کاپی کے مطابق معاہدے میں جو طے پایا گیا ہے اس کے مطابق مندرجہ ذیل 17 نکات پراتفاق کیا گیا ہے۔ صدارتی آرڈینس ختم منسوخ کیا جائے گا۔ تمام اسیران رہا کیے جائیں گے۔بجلی کے ٹیرف میں رد وبد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے مطابق 5kva سے اوپر بجلی کے ٹیرف سے لے کر شادی ہال اور پٹرول پمپس کا ٹیف طے پایا گیا ہے۔ گھریلو بجلی کی اقساط کی 36 اقساط،09مئی 2023 سے درج ایف آئی آر واپسی آج ہی ہو گی۔پراپرٹی ٹیکس کا نوٹیفکیشن آج ہی ہو گا،50ایف آئی آر کے علاوہ باقی ایف آئی آر 30 دنوں کے اندر تحت ظابطہ ختم کی جائیں گی۔برطرف سرکاری ملازم صہیب عارف کی بحالی سات دنوں کے اندر ہو گی۔اظہر شہید کے کے بھائی کی مسقل سرکاری ملامت سات دنوں میں ہوگی۔زخمیوں کو فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی سات دنوں میں کی جائے گی۔منگلہ ڈیم آپ رائزنگ کے دوران جو مکانات ڈیم کی حدود میں آئے ان کے میٹر کنکشن ختم کر کے ایک ماہ کے بلات کر ختم کیا جائے گا۔آزاد پتن ڈیم کی وجہ سے متاثرہ آزاد پتن تاسون سڑک کی پنجاب حکومت کے ذریعے بحالی کی جائے گی۔بجلی میٹرز کی آئندہ خریداری ای ٹنڈرنگ کے ذریعے کی جائے گی۔آٹے کی کوالٹی بہتر اور ایلوکیشن بڑھائی جائے گی۔بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کیے جائیں گے۔طلباء یونین کے انتخابات کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر 06 ماہ میں گفت و شند کے ذریعے عمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں