بنجوسہ میں 09کنال اراضی کا ایک اور دعویدار سامنے اآگیا

0

اسلام آباد،راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) کی آفیشل دستاویزات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے سیاحتی مرکز بنجوسہ میں قائم محکمہ سیاحت کا گیسٹ ہاوس پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی ملکیت ظاہر کیا گیا ہے،دستاویزات کے مطابق چند سال پہلے اس گیسٹ ہاوس اور اس سے ملحقہ 09 کنال اراضی لیز پر دینے کے لیے ٹنڈر بھی جاری کیا گیا لیکن بعد میں بوجوہ اسے روک دیا گیا۔ان دستاویزات کے مطابق یہ 09 کنال اراضی پر محیط گیسٹ ہاوس جھیل کے کنارے واقع ہے اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے دیگر سیاحتی مراکز کی طرح یہ گیسٹ ہاوس معہ 09کنال اراضی ان کی ملکیت ہے۔ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے معروف سیاحتی مقام پیر چناسی روڈ پر بھی 10 کنال اراضی PTDC کی ملکیت ہے اور وہ اسے بھی ماضی میں لیز پر دینے کا ارادہ کر چکے ہیں۔محکمہ سیاحت آزادکشمیر کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ”دھرتی“ کو بتایا کہ ابتدا ء میں بنجوسہ جھیل کے کنارے واقع یہ گیسٹ ہاوس اور اراضی جونو سے دس کنال پر مشتمل ہے،PTDC کی ہی ملکیت تھی لیکن بعد میں محکمہ سیاحت آزادکشمیر نے اسے اپنی تحویل میں طے شدہ شرائط پر لے لیا تھا تاہم انہیں یہ علم نہیں کہ محکمہ سیاحت آزادکشمیر کے پاس ان شرائط کی نقل موجود ہے کہ نہیں۔واضع رہے کہ آزاد کشمیر میں متعدد سرکاری محکمے ایسے ہیں جنہیں اپنے زیر استعمال اراضی کے اسٹیٹس کا پتہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی جاننے کی کوشش کی۔جب کوئی ایشو سامنے آتا ہے تو پھر مذکورہ اراضی کے بارے میں رائے لی جاتی ہے۔زیر بحث گیسٹ ہاوس ایک عرصے سے محکمہ سیاحت کے ہی استعمال میں ہے لیکن اس کی قانونی حثیت کیا ہے اس بارے میں محکمہ بھی لاعلم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں