اسلام آباد (دھرتی نیوز) مرکزی والی بال ایسوسی ایشن آزاد جموں کشمیر نے اتفاق رائے سے پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع پونچھ اور باغ میں ضلعی والی بال ایسوسی ایشنز کی تنظیم سازی کی منظوری دے دی ہے، مرکزی والی بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق والی بال ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے عہدیداران میں سردار ڈاکٹر حامد خورشید صدر، سردار شاہد صادق سینئر نائب صدر، سردار شاہد لطیف نائب صدر، سردار منور حسین نائب صدر ہجیرہ، بشارت حسین نائب صدر، ساجد جنت نائب صدر تھوراڑ، محمد افتخار خان نائب صدر راولاکوٹ، سردار قمر جہانگیر جنرل سیکرٹری، ایاز خلیل ایڈیشنل سیکرٹری، قاری خورشید ڈپٹی سیکرٹری اور منیب عزیز کیانی سیکرٹری اطلاعات نامزد کیئے گئے ہیں جبکہ سینٹرل کمیٹی پونچھ کے ممبران میں سردار ڈاکٹر شیراز، سردار یاسر امین، سردار آصف اقبال، ثاقب نقی، سردار شاہ پال، سیاب شریف، سردار شمیم، شمیم یوسف، سردار جاوید خان، کامران عارف شامل ہیں، اسی طرح ضلع باغ کیلئے منظور کی گئی تنظیم میں سرپرست اعلیٰ سید شعیب حسین شاہ، صدر راجہ محمد عزیز خان دھیرکوٹ، سینئر نائب صدر شاہد رفیق خان، نائب صدر اول راجہ ذوالفقار علی خان، نائب صدر دوم محمد وقاص عباسی، نائب صدر سوئم محمد دانش خان،نائب صدر چہارم شیراز احمد خان، جنرل سیکرٹری سردار آصف نقی، جوائنٹ سیکرٹری راجہ نثار احمد خان، سیکرٹری نشر واشاعت ناصر احمد خان، سیکرٹری مالیات حافظ محمد قدیر خان، ڈپٹی سیکرٹری شکیل احمد خان اور آرگنائزرز عمران احمد خان عباسی اور راجہ ماجد خان شامل ہیں، صدر والی بال ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سردار شاہد اسماعیل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا۔
والی بال ایسوسی ایشن پونچھ اور باغ کی تنظیم سازی مکمل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0