راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پی وائی او پی ایس ایف کے زیرِ اہتمام جموں وکشمیر پیپلز یوتھ عوامی کارواں ورکر اجلاس سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی سابق چیرمین PYo آ زاد کشمیر سردار ببرک شریف تھے۔ صدارت کے فرائض سابق مشیرِ حکومت سردار عظیم ایڈووکیٹ جبکہ سٹیج کے فرائض ریحان سلیم نے انجام دیئے۔ اس موقع پر سردار ببرک شریف اور اور دیگر کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کسی کی جاگیر نہیں۔ پیپلز ایک نظریہ کانام ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اپنے عوا می حقوق کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کیا لیکن کسی عامر کے آ گے سر نہیں جھکایا شہید بی بی نے اپنی جان کا نظرانہ پیش آ زاد کشمیر میں بیٹھے حکمران عوامی حقوق کو غصب نہیں کرسکتے کشمیری عوام کسی کالے قانون کو نہیں مانتی روٹی کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کے نعرے میں شامل ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی ایک پْرامن تحریک کو اب دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق دینے ہوں گے، عہدے آ نے جانے والی چیز ہے، ایسے ہزاروں عہدے قربان، انشااللہ پیپلز پارٹی کے کارکنان عوامی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،پیپلز پارٹی انوار سرکار حکومت سے علیحدگی اختیار کرے، ایک ایسا وزیراعظم جس کی کوئی پارٹی نہیں طلباء یونین کے انتخابات جلد ازجلد کرائے جائیں، ہم اب بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیے گے، انکا مزید کہنا تھا رات کے اندھیرے میں نوٹیفکیشن کو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ کارکن کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، اظہار رائے پر قدغن پیپلز پارٹی کا خاصہ نہیں، دیگر مقررین سابق مشیرِ حکومت عظیم ایڈووکیٹ،سابق سٹی صدرِ حمید افضل ایڈووکیٹ، نوشین کنول ایڈووکیٹ،سردار سجاد، ریحان سلیم،نثار اسحاق، پرویز یعقوب، ابرار حقانی،سردار عامر آ زاد، سنیئر نائب صدر Pyo راولپنڈی ڈویڑن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا آ مدہ الیکشن میں عوام ان حکمرانوں کا کڑا انصاف کرے گی وہ وقت دور نہیں جب عوام کو انکے حقوق انکی دہلیز پر ملیں گے۔
پیپلز پارٹی کسی کی جاگیر نہیں،ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں،ببرک شریف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0