راولاکوٹ (دھرتی نیوز )غازی ملت پریس کلب (رجسٹرڈ) راولاکوٹ کے انتخابات برائے سال 2025 کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا، نومنتخب عہدیداران میں شفقت ضیاء صدر، عمر خیام جنرل سیکرٹری، ساجد محمود انور سینئر نائب صدر، عامر جاوید نائب صدر، محمد ریاض خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محمد فاروق خان سیکرٹری مالیات جبکہ محمد اخلاق سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں، گزشتہ روز منعقد ہونے والے ان انتخابات میں کل ووٹران کی تعداد 28 تھی جبکہ دو پینل مدمقابل تھے، صدر کے عہدہ کیلئے سردار شفقت ضیاء اور سردار ریاض شاہد کے مابین مقابلہ ہوا جو شفقت ضیاء نے 17 ووٹ حاصل کرتے ہوئے 6 ووٹ کی برتری سے جیت لیاجبکہ مدمقابل امیدوار نے 11 ووٹ حاصل کیئے، اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے عمر خیام اور ظفر نذیر کے درمیان مقابلے میں عمر خیام نے 15 ووٹ جبکہ ظفر نذیر نے 13 ووٹ حاصل کیئے اور یوں عمر خیام 2 ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار پائے، اسی طرح سینئر نائب صدر کے عہدہ پر ساجد محمود انور نے 17 ووٹ حاصل کیئے جبکہ مدمقابل امیدوار عامر حنیف نے 11 ووٹ حاصل کیئے، نائب صدر کے عہدہ پر عامر جاوید نے 16 ووٹ حاصل کیئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار احسان الحق نے 12 ووٹ حاصل کیئے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر محمد ریاض خان نے 15 جبکہ مدمقابل امیدوار خرم ذوالفقار نے 13 ووٹ حاصل کیئے، سیکرٹری مالیات کے لئے فاروق خان نے 15 جبکہ انکے مدمقابل تسنیم اختر نے13 ووٹ حاصل کیئے، سیکرٹری اطلاعات کیلئے محمد اخلا ق 15 جبکہ انکے مدمقابل امیدوار منیب عزیزکیانی نے 13 ووٹ حاصل کیئے۔ ان انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائض انفارمیشن آفیسر ناصر لطیف نے انجام دیئے جبکہ پولنگ ایجنٹس کے فرائض عمران ایوب اور اعجاز قمرنے انجام دیئے۔
غازی ملت پریس کلب (رجسٹرڈ) راولاکوٹ کے انتخابات مکمل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0