پانیولہ (نامہ نگار) ڈرائیور کے بغیر سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی چلنے سے سولہ سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا. شایان رحید ولد عبدالرحید کے گھر کے قریب ایک ڈمپری بغیر ڈرائیور اترائی میں کھڑی تھی جو اچانک چلنی شروع ہو گئی تو شایان رحید نے اسے روکنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں گاڑی کا ٹائر گلے اور چھاتی پر سے گزر گیا جسکی وجہ سے شایان شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جا رہی ہے. پولیس چوکی پانیولہ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں موقع کی صورتحال کے مطابق اگر ڈمپر مٹی کی دیوار نما جگہ سے ٹکرا کر خود نہ رکتا تو اس کے پچھلے ٹائر بھی شایان پر سے گزر جاتے.
پانیولہ،ڈراہیور کے بغیر گاڑی چلنے سے 16 سالہ بچہ زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0