عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فنی تعلیم کیلئے کوشاں ہیں،تقدیس گیلانی

0

میرپور(پی آئی ڈی) وزیر برائے سمال انڈسٹریز، ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، حکومت عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فنی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، آزادکشمیر میں خواتین کی شرح خواندگی قابل ستائش ہے۔نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی آواز بنیں۔ ہمارے اسلاف نے تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر انور خطاب، صدر AKAB سکول فار بلائنڈ پروفیسر الیاس، ساجد یوسف، وقاص انوار، چیئرمین سٹوڈنٹ کونسل مسٹ عبداللہ قریشی، صدر سوسائٹی آف سول انجینئرنگ مسٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام تک جاری رہیگی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے فنی تعلیم کو اپنی عمومی تعلیم کا حصہ بناکر اس پر توجہ دی وہاں معاشی ترقی کی رفتار زیادہ ہے۔ فنی تعلیم یافتہ ہنرمند کبھی بے روزگار نہیں رہ سکتا، ہنر مندی کی تعلیم دنیا بھر میں ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نیکہا کہ کسی بھی ملک و ملت کا سرمایہ و اثاثہ قوم کی امیدوں کا مرکز بوڑھوں کا سہارا مستقبل کی آس و امید کسی بھی قوم کی تاریخ کو بدلنے اور ایک نیا رخ و راستہ دینے والے ہمیشہ نوجوان ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے شخصیت بنتی ہے۔ جس تعداد میں طالبات آزادکشمیر کی جامعات سے تعلیم حاصل کررہی ہیں وہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کے تعلیم کے شعبہ میں کاردگی قابل فخر ہے، حکومت کا فوکس ہے کہ نوجوان نسل کو ہنر مند بنایا جائے تاکہ وہ اپنے طور پر روزگار پیدا کر کے باعزت زندگی گزار سکیں۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہموجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں