تھوراڑ قتل کیس،چیف ملزم گرفتار

0

تھوراڑ (دھرتی نیوز) تھوراڑ کے نواحی علاقے بھالگراں نمب دھمنوٹہ کے مقام پر مقامی نوجوان عبد القادر ولد ممتاز حسین سکنہ نمب سردی بھالگراں کے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی پونچھ نے ”دھرتی“ کو بتایا کہ چیف ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے،پولیس ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والی چیزیں اور موبائل فون برآمد کرنے کے لیے پر امید ہے، قبل ازیں مقتول کی تشدد شدہ لاش شیڈ سے برآمد ہونے کے بعد اسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی تھی جس کی تدفین آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں