مظفرآباد (پی آئی ڈی)چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو/سیکرٹری ان لینڈ ریونیو،محمد رقیب خان کی زیر صدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو نارتھ زون کے آفیسران کے ساتھ مالی سال 2024-25کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے بارہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر انلینڈ ریونیو نارتھ زون اشتیاق احمد، ڈپٹی سیکرٹری انلینڈ ریونیو عثمان اعظم کے علاوہ ضلع مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی اور نیلم کے سرکل آفیسرا ن نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین آزاد جموں و کشمیر سنڑل بورڈ آف ریونیو/ سیکرٹری انلینڈ ریونیو نے محکمہ کے آفیسران کو ہدایت جاری فرمائی کہ ٹیکس ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے تا کہ ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس اہداف کو نہ صرف حاصل کیا جائے بلکہ ممکنہ حد تک اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے۔ اجلاس میں متعلقہ آفیسران نے انفرادی طور پر اپنے اپنے سرکل کی سطح پر دئیے گئے ٹیکس ٹارگٹ اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیو / سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے سختی سے ہدایات جاری کیں مالی سال 2024-25 کے لیے دئیے گئے ٹیکس اہداف کو ہر ممکن حاصل کیا جائے گا۔
محکمہ ان لینڈ ریونیو کو ٹیکس وصولی کے نئے اہداف کا سامنا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0