راولاکوٹ،ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ گرفتار

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) راولاکوٹ پولیس نے پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو شہریوں کونوکری کا جھانسہ دے کر ان سے پیسے بٹورنے میں ملوث تھے، اس مبینہ نوسر باز گروہ نے قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر”ضرورت سٹاف“ کے نام سے ایک جعلی اشتہار شائع کیا جس کے مطابق میرپور، راولپنڈی، مظفر آباد اور راولاکوٹ میں 9 دسمبر 2024 کو ان آسامیوں کیلئے ایپلائی کرنے والے امیدواران سے تحریری ٹیسٹ لیا گیا، بعد ازاں انہوں نے انٹرویو کے نام پر 2 روز قبل مظفر آباد جبکہ گزشتہ روز راولاکوٹ کے ایک سرکاری ادارے میں امیدواران کا انٹرویو شروع کیا۔مقامی شہریوں کی طرف سے اطلاع دئیے جانے پر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ایس ایس پی پونچھ کو اس حوالے آ گاہ کیا جس کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گروہ سادہ لوح نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر5 سو روپے ٹیسٹ/ انٹرویو کیلئے درخواست فارم کے نام پر پہلے ہی وصول کر چکے ہیں جو کہ صرف راولاکوٹ سے ان تمام 6سو کے قریب امیدواران نے ادا کی جبکہ مظفر آباد و دیگر علاقوں سے آسامیوں پر ایپلائی کرنے والے نوجوانوں نے علیحدہ سے یہ فیس ادا کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے، ترجمان پولیس ضلع پونچھ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق دو ملزمان محمود عارف ولد عارف، محمد مجاہد ولد نور ساکنان فیصل آباد(حال مقیم اسلام آباد) جو سادہ لوح لوگوں سے ملازمت کا جھانسہ دیکر رقم بٹور رہے تھے وہ بدوں مشتہری،اشتہار سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے رہے تھے کو گرفتار تے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔مزید انکشافات متوقع ہیں، پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہیکہ ان 2 ملزمان میں سے ایک نے اقبال جرم کر لیا ہے جبکہ ابھی تک سامنے آنے والی تحقیقات میں ان ملزمان کا ٹارگٹ ایسے نوجوان لڑکے لڑکیاں تھیں جو بعد ازاں ایسی دلدل میں پھنسائے جاتے جن کا وہاں سے نکلنا شاید ناممکن ہو تا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں