جنوری 2025،کلوچرس،غیر قانونی اسلحہ و جانور برآمد

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ضلع پونچھ میں پولیس کی ماہانہ کارگردگی جانچنے کے لیے ایک اجلاسکا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس پی آفس راولاکوٹ خرم اقبال نے کی جبکہ ڈی ایس پی اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان نے شرکت کی،اجلاس میں جنوری 2025 کی کارگزاری رپورٹ پیش کی گئی،ایس ایس پی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں منشیات کے کل 18 مقدمات درج ہوئے۔ملزمان سے 5کلو 744 گرام چرس،118 گرام آئس، 265 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔اسلحہ کے 03 مقدمات میں 01 کلاشنکوف ،03 پستول 30 بور 01، بندوق 12 بو،ر 01 چاقو 05، راؤند کلاشنکوف، 44 راؤند 30 بور برآمد کیے گے۔03 مجرمان اشتہاری کا ڈسپوزل اور 18 مفروران مقدمات گرفتار ہوئے۔ 02 مقدمات گمنام قتل میں اَن ٹریس ملزمان کو ٹریس/ گرفتار کیا گیا۔ 01 موٹرسائیکل مالیتی -/80,000 روپے برآمد کروایا گیا۔بکریاں مالیتی -/90,000 روپے برآمد کروائی گئیں۔چوری کے 01 مقدمہ میں -/50,000 روپے کہ برآمدگی کروائی گئی۔04 عدد چوری شدہ موبائل برآمد کر کے حوالہ مالکان کئے گئے۔17 مقدمات میں 32 کس ملزمان کو عدالت مجاز سے سزا کروائی گئی۔ویلفیئر پروجیکٹس میں سیف سیٹی پروجیکٹ و پولیس لائن میں بارک کنسٹیبلان کا کام آخری مراحل میں ہے جبکہ پولیس لائن میں جامعہ مسجد،تھانہ کھائیگلہ کی عمارت، کوارٹر تھانہ عباسپور، بانڈری وال تھانہ ہجیرہ,پولیس لائن میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے شیڈ, مرحوم ندیم کنسٹیبل کے بچوں کے لیے مکان کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جلد تمام پراجیکٹس کو مکمل کیا جائے گا۔ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او صاحبان سائلین درخواست گزار کو خود سماعت کریں اور بلاتاخیر رپورٹ پر کارروائی کریں۔جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔پونچھ پولیس کو منشیاتیوں کے خلاف لگا تار کاروائیوں پر شاباش دیتے ہوئے اس ماہ میں بھی لگا تار کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں