باغ (دھرتی نیوز)دو روز قبل باغ میں دوران علاج ایک بچے کی موت کے بعد مقامی لوگوں کے احتجاج پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف پردرج ایف آئی آر کی گئی تھی جس کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے ہڑتال کر دی تھی،جمعرات کو مرکزی صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ڈاکٹر واجدنے ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کے ڈاکٹرز،نرسنگ،پیرامیڈیکل،سپوڑنگ سٹاف کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف پردرج ایف آئی آر کو بے بیناد قرار دے کر فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 28 فروری کو ریاست بھر میں تمام ہسپتالوں کے او پی ڈی بند رکھے جائیں گے اور اس دن کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے حکومت ڈاکٹرز و نرسنگ سٹاف کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین دن رات ڈیوٹیاں کرتے ہیں،اگر کوئی سانحہ ہو بھی جائے تو اس کا طریقہ کار ہے پہلے انکوائری کی جاتی ہے،جرم ثابت ہونے پر ایف آئی ار یا محکمانہ کارروائی کی جاتی ہے لیکن حکومت اور خاص کر مقامی انتظامیہ پریشر گروپوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ان حالات میں ڈاکٹرز یا دیگر اسٹاف ڈیوٹیاں نہیں دے سکتا، 28 فروری کو ریاست بھر میں تمام ہسپتالوں کے او پی ڈی بند رکھے جائیں گے، ہم یوم سیاہ منائیں گے اور اگر ایف آئی ار فوری واپس نہ لی گئی تو پورے آزاد کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی، ہڑتال کے دوران بھی او پی ڈی بند نہیں رکھی گئی ہے لیکن اگر حکومت نے ایف آئی ار واپس نہ لی تو او پی ڈی بھی بند کی جا سکتی ہے۔
پی ایم اے آزاد کشمیر کا 28 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
