انتظامیہ ڈٹ گئی،گوشت کے پرانے نرخ برقرار،ہڑتال ختم

0

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے جاری گوشت کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر قصابوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا تھا جس کے قصابوں نے دکانیں بند کر کے ہڑتال کر دی تھی۔چار دنوں کے بعد مئیرکارپوریشن اور اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات کے بعد عیدالفطر تک پرانے ریٹ پر ہی گوشت فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عیدالفطر کے بعد پورے آزاد کشمیر میں یکساں نرخ نافذ کرنے کی تحریک کی جائے گی۔ قصابوں نے بھی ہتھیار ڈال دیئے اور پرانے نرخوں پر ہی گوشت فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بڑے گوشت کا نرخ 800 روپے ہی مقرر رہے گا، آج ہفتے سے مارکیٹ مین گوشت فروخت ہونا شوع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں