ایس ایس پی وحید گیلانی سروس مکمل کر کے گھر چلے گے

0

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزادکشمیر پولیس کو سال 1989 میں بطور ASI جوائن کرنے والے سید وحید علی گیلانی محکمہ میں 35 سال سے زائد سروس کرنے کے بعد ایس ایس پی کے عہدہ تک پہنچ کر احتساب بیورو آزادکشمیر میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن (بی۔ 19) کی آسامی سے ریٹائرڈ ہو گے۔آفیسر مذکور نے اپنی طویل سروس کے دوران آزادکشمیر کے تقریبا تمام ہی اضلاع میں مختلف رینکس میں شاندار خدمات انجام دیں۔ آفیسر موصوف نے ضلع پونچھ راولاکوٹ، ضلع سدھنوتی اور ضلع باغ میں بطور ایس پی ضلع نہایت ایمانداری، دیانتداری اور بہادری سے فرائض سرانجام دئے۔ جہاں بھی رہے ایک نڈر، دلیر اور پیشہ ور پولیس آفیسر کے طور پر جانے مانے گے۔
دہشت گردی کی نئی لہر کے پیچھے بھارت ہے،حافظ محمد صغیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں