راولاکوٹ (دھرتی نیوز)چار دن قبل ٹائیں ڈھلکوٹ پولیس چوکی پر مامور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالروف کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم شہباز عظمت نے بھی از خود گرفتاری دے دی ہے۔قتل کے اس واقعہ میں چار ملزمان مبینہ طور پر ملوث تھے جن میں سے ایک ملزم کامران گل نے پہلے ہی اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 24گھنٹوں میں جملہ ملزمان کو گرفتار کر لے گی لیکن وہ کوشش کے باوجود بھی ایسا نہ کر سکی،جمعرات کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالروف کے آبائی گاوں اکھوڑ بن کے زعماء کرام کا اجلاس ہوا تھا جس نے ب تک گرفتاریا ں نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔جمعرات کی شام ہی ایک ملزم نے گرفتاری دے دی۔واضع رہے کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے مناسب طریقہ کار نہ اپنانے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث حکومت نے ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن چوہدری سجاد کو فوری طور پر اپنے عہدے سے ہٹا کر محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک کر دیا تھا جبکہ اطلاعات ہیں کہ ایس ایس پی کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔اس مقدمے میں مطلوب بقیہ دو ملزمان پہلے ہی چار سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
پولیس آفیسر قتل کیس،ایف آئی آر میں درج ایک اور ملزم حاضر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
