ہجیرہ (دھرتی نیوز) پاکستان پیپیلز پارٹی آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار سعود صادق ایڈووکیٹ نے کہا ہیکہ ہجیرہ میں پیش اآنے والے مبینہ واقع سے متعلق انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد 17 مارچ کو احتجاج کی کال واپس لے لی ہے.اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دانش تشدد کیس میں جو زیادتی ہوئی تھی،پیپیلز پارٹی ہجیرہ نے ایک اجلاس کے بعدپہلے اسسٹنٹ کمشنر اور پھر ڈپٹی کمشنر پونچھ کے سامنے اس کے ازالہ کے لئے مطالبات پیش کیے. انظامیہ نے ایف آئی ار واپس لینے کا مطالبہ منظور کیا اور پیر کوضروری پراسیس کے بعد ایف آئی ار واپس لے لی جائے گی .جاوید نامی ڈرائیور جس نے دانش کیانی پر تشدد کیا اس کو معطل کر دیا ہے اس کی انکوائری کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے. کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،افسر مال،ڈی ایس پی ہجیرہ پر مشتمل ہے .کمیٹی کی رپورٹ 2/3 دن میں موصول ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.انہوں نے کہا کہ تیسرا مطالبہ وقوعہ کے بعد تحصلدار ہجیرہ کو ہجیرہ بطور تحصیلدار کام کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے جس پر انتظامیہ نے تحصلدار ہجیرہ کے تبادلہ کے لئے 10 دن کا ٹائم لیا ہے اس کے بعد تحصیلدار ہجیرہ کو تبدیل کر دیا جائے گا .جملہ مطالبات کی منظوری کے بعد پیپیلز پارٹی ہجیرہ نے 17 مارچ کی ڈیڈ لائن واپس لے لی ہے. پریس بریفنگ میں پیپیلز پارٹی نے جملہ قیادت نے کمشنر پونچھ مسعود الرحمان،ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی،اسسٹینٹ کمشنر ہجیرہ چوہدری نعیم صاحب،ڈی ایس پی میڈم جبین کوثر کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی خصوصی کاوشوں سے معاملہ حل ہوا.
ہجیرہ مذاکرات کامیاب،احتجاج کی کال واپس لے لی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
