حویلی،مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

0

حویلی (دھرتی نیوز)حویلی کے ضلعی صدر مقام کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر کوچ محمود گلی سے کچھفاصلہ پہلے پرتھاں زیارت کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے مطابق اس حادثے میں 5مسافر جاں بحق جبکہ دیگر مسافر زخمی ہو گے جنہیں فوری طور پرطبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ کوسٹر صبح پانچ بجے راولہنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی،جب یہ محمود گلی سے پہلے پرتھاں زیارت کے قریب پہنچی تو رات کو پڑنے والے ہلکی برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن کے باعث واپس پیچھے کی طرف آنی شروع ہو گئی۔سماجی ذرائع ابلاغ پر شئیر کی کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی پیچھے کی جانب چلتے ہوئے سڑک کے کنارے بنی کنکریٹ کی دیوار سے ٹکرائی لیکن وہ اسے سہار نہ سکی جس کی وجہ گاڑی کئی فٹ نیچے قلابازیاں کھاتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔مقامی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں نے بڑی تعداد میں ریسکیو اپریشن میں حصہ لیا اور نعشوں و زخمیوں کو کوسٹر سے نکال کر مین روڈ پر پہنچایا۔جاں بحق ہونے والوں میں ملک شیرباز اعوان، انسپکٹر روف راٹھور، چوہدری خالد گلشن، قاری خورشید اور عبدالقیوم راٹھور کی اہلیہ شامل ہیں۔اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ملک شیرباز اعوان جسے عرف عام میں ”حافظ“کہتے تھے نیم نابینا تھے،ہاتھ میں ایک بڑے سائز کا ڈنڈا رکھتے تھے جو ان کی پہچان تھا۔وہ مستقل طور پر راولاکوٹ میں مئیر کارپوریشن عبدالنعیم خان کے گھر رہائش پذیر تھے،۔ مرحوم کی راجہ ممتاز حسین راٹھور (مرحوم)کے ساتھ بڑا لگاو تھا اور ہر سال راولاکوٹ میں ان کی برسی مناتے تھے۔راجہ ممتاز حسین راٹھور (مرحوم)کے فرزند فیصل ممتاز راٹھور نے سماجی ذرائع ابلاغ پر لیکھا ہے کہ ” ملک شیرباز اعوان راجہ ممتاز حسین راٹھور (مرحوم) کے بظاہر نابینا لیکن انتہائی دل روشن عاشق تھے، والدہ محترمہ فرحت راٹھور سے بہت گہرا احترام کا رشتہ تھا ہر سال راولاکوٹ میں دونوں کی برسی کا اہتمام کرتے تھے ان کیلیے الفاظ نہیں رب جنت میں اعلٰی مقام عطا فرماے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں