راولپنڈی(دھرتی نیوز)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی)کی سرگرم کارکن سردار تانیہ نے راولپنڈی کے ایک مقامی تھانے میں درخواست دی ہے کہ وہ ایک مارکیٹ میں گاڑی کھڑی کر کے نیچے اتری ہی تھیں کہ ان کی گاڑی پر سامنے سے فائر کیا گیا جس سے گاڑی کی ونڈ سکرین کو نقصان پہنچا ہے تاہم وہ محفوظ رہی ہیں.انہوں نے دعویٰ کیا کہ قبل ازیں دو مرتبہ ان کی گاڑی کے ٹائر کھولے گے تاہم وہ محفوظ رہی ہیں.انہوں نے درخواست میں یہ بھی لکھا ہے کہ ان کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیچ ہیں کہ کس طرح ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے.انہوں نے حکومت سے ان کی زندگی کو تحفظ دینے کی بھی استدعا کی ہے.سردار تانیہ
راولپنڈی میں ہی مستقل رہائش پذیر ہیں،وہ اکثر سیاسی و سماجی تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں اور انتہائی متحرک رہتی ہیں.سماجی رابطے کے ویب سائٹس پر صارفین نے ان کے ساتھ پیش اآنے والے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ہے.
سیاسی و سماجی کارکن سردار تانیہ کی گاڑی پر فائرنگ
