سانحہ ٹائیں،اب تک 14افراد کرفتار ہوئے،پولیس احکام

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ٹائیں ڈھلکوٹ چوکی کی انچارج اسسٹنٹ انسپکٹر عبدالراوف کو قتل کرنے میں چار ملزمان میں سے ابھی تک دو کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جبکہ بقیہ دو کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی،پولیس احکام کے مطابق اس واقعہ میں اب تک چودہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے ملزمان کے کسی نہ کسی حوالے سے رابطے تھے یا پھر یہ انہیں تحفظ دے رہے تھے۔ان چودہ ملزمان میں ایف آئی آر میں نامزد ایک مفرور ملزم کی اہلیہ بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان کے علاقے کوٹلی ستیاں سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مفرور خاوند سے رابطے میں تھی،پولیس نے چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی کھنہ پل کے قریب ایک فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا لیکن ملزم چھاپے سے پہلے ہی وہاں سے بھاگ گیا،پولیس نے فلیٹ کے رہائشی جس کے پاس ملزم نے قیام کیا اسے بھی حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی پونچھ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ سمیت دیگر چیزیں برآمد کر لی گئی ہیں،دیگر دوملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی وہ بھی قانون کی گرفت میں آجائیں گے،انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تحریک کی گئی ہے کہ ٹائیں ڈھلکوٹ چوکی کی جگہ تھانہ قائم کیا جائے،امید ہے کہ جلد ہی یہاں تھانہ قائم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں