راولاکوٹ (دھرتی نیوز،پی آئی ڈی) کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ خطہ پونچھ کی خوبصورتی دنیا میں جنت کا منظر پیش کرتی ہے۔ شہادتوں میں سب سے زیادہ پونچھ کا حصہ ہے۔ میجر سعد بن زبیر نے وطن پر قربان ہو کر ریاست کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پونچھ نے ہمیشہ لوگوں کو عزت دی ہے۔ آفیسران کے پاس جو اختیارات ہیں وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں۔ مشترکہ طور پر سروس ڈیلیوری کے زریعے شہریوں کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔ ڈویژن کے اہم جاریہ منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر پونچھ مسعود الرحمن نے ڈویژنل ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد، چیف انجینئرز سمیت محکمہ جات کے ڈویژنل اور ضلع پونچھ کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔مسعود الرحمن نے مزید کہا کہ محکمہ جات کے آفیسران ایک ٹیم بن کر کام کریں تاکہ بروقت لوگوں کے مسائل ہو سکیں۔ محکمہ جات کا قیام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ ترقیاتی منصوبے جات کی بروقت تکمیل سے ہی عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اگر محکمہ جات نے سروس ڈیلیوری میں بہتری نہ لائی تو وہ اپنی افادیت کھو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کوئی پریشر گروپ ہماری سروس ڈیلیوری پر اثر انداز نہیں ہو سکتا ہم مشنری جذبہ سے اپنا کام جاری رکھیں گے اور عوام کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ کمشنر پونچھ نے کہا کہ حکومت سے پونچھ ڈویژن کے لیے فنڈز کا بڑا حصہ لیں گے۔ رکے ہوئے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے جو غلطیاں پہلے ہوئی ہیں ان کی درستگی کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد نے کہا کہ ڈویژن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کی کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے اور محکمہ جات اپنی سروس ڈیلیوری میں بلا کسی خوف و خطر بہتری لائیں۔ محکمہ جات لوگوں کو بروقت مطلع رکھیں کہ درپیش مسئلہ کب تک حل کیا جا سکتا ہے تاکہ لوگوں میں بے چینی نہ پیدا ہو۔ اجلاس میں محکمہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے محکمہ جات کے متعلق بریفنگ دی اور رکے ہوئے منصوبوں کی نشاہدہی کی۔ جملہ محکمہ محکمہ جات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں سے عوامی خدمت میں مزید بہتری لائی جائے گی۔۔
کوئی پریشر گروپ سروس ڈیلیوری پر اثر انداز نہیں ہو سکتا،کمشنر پونچھ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
