راولاکوٹ (دھرتی نیوز)محکمہ پولیس آزاد کشمیر نے تین مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پردہشت گرد تنظیموں کیساتھ ملکر آزادکشمیر بھر میں خصوصاً ضلع باغ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر سکے ہیں ۔ان ملزمان کے نام محمد اسامہ،الفت اور زرنوش بتائے گے ہیں.ضلع پو نچھ کی پولیس کی جانب سے جار ی بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان ہی ملزمان نے چند ماہ قبل شجاع آباد پولیس چوکی پر تعینات کنسٹیبل سجاد ریشم کو ( باغ )کو شہید کیا تھا.بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قُرب و جوار میں نظر رکھیں اور ان کے بارے میں اگر کوئی جانتا ہو تو فوری نزدیکی پولیس سٹیشن یا اِن نمبرات پر دیں ۔ کنٹرول روم راولاکوٹ 05824930009،سٹی تھانہ راولاکوٹ 05824930008 ،ایس پی آفس راولاکوٹ 05824930001. اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ژرائع کے مطابق ایک دن پہلے ازادپتن پولیس پر ایک گاڑی سے اسلحہ کی بڑی تعداد پکڑی گئی تھی جس کے بعد ان ملزمان کی تصاویر جری کی گئی ہیں.
محکمہ پولیس آزاد کشمیر کی طرف سے تین مشتبہ افراد کی تصاویر جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
