راولاکوٹ،پولیس کا ”جنرل ہولڈ اپ“بھاری جرمانے و ضبطگیاں

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ سردار ظہیر احمد، ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل کی ہدایت پر ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کاروائیاں کی تفصیلات کے مطابق ٹوٹل جرمانہ 30120 روپے کیا گیا جس میں،بدو ں نمبر پلیٹ 81 عدد،کم عمر ڈرائیونگ49 عدد،بدوں ہیلمٹ 114 عددکے خلاف 214 چالان کیئے گئے جبکہ 77 کے قریب موٹر سائیکل، گاڑیاں و رکشے ضبط کیئے گئے۔ راولاکوٹ میں کم عمر موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دوسرے روز بھی کاروائیاں جاری رہی۔جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ سردار ظہیر احمد،ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل کی ہدایت پر ضلع بھر میں دوسرے روز بھی جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔آئے روز ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات بالخصوص موٹر سائیکلز کے حادثات سے معصوم جانیں ضایع ہو رہی ہیں۔۔جس پر ضلع اور ریجن پونچھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں دوران چیکینگ کم عمر موٹر سائیکل سوار،بدوں نمبر پلیٹ،بدوں لائسنس۔بدوں رجسٹریشن،موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائیں گی۔اس بات کا اظہار ترجمان پولیس ضلع پونچھ راولاکوٹ نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں