مظفرآباد(دھرتی نیوز)کے زیڈ کے فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اور ممتاز ماہر تعلیم وسماجی شخصیت محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اللہ کاخاص انعام ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کی پوری قیادت اور فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں۔ اہل پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ پرامن ہیں اور دشمن کی سازش کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ بھارت کے متعدد فوجی بریگیڈ،یونٹوں اور ایئربیسز سے اڑتے ہوئے دھویں کے بعد شہداء مظفرآباد،بہاولپور،کوٹلی،پونچھ،نیلم،لیپہ اور مرید کے سے اٹک تک تمام شہداء کابدلہ لے لیاگیا ہے۔ دشمن نے اب اگر مزید کوئی جرت کی تو اس سے بڑا حملہ ہوگا۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہرمرد اور عورت اور بچہ بچہ پاک فوج کی پشت پر کھڑا ہے۔ان خیالات کااظہارمحترمہ خدیجہ زرین خان نے راولپنڈی میں آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد نوجوانوں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔محترمہ نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے آپ کوہم وقت تیار رکھیں اور ایک رضا کارکے طورپر جنگی حالات میں دوسروں کی مدد کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع کیلئے اپنی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہوں آپ کی جرات اور استقامیت کی وجہ سے اللہ نے ہماری فوج کی مدد اور جرات دی جو لوگ کل تک فوج پرتنقید کرتے تھے اور اسے خلائی مخلوق اور غیرریاستی فوج کہتے تھے آج وہ بھی کہنے پہ مجبور ہیں کہ فوج خلائی نہیں دفاعی مخلوق ہے اور اس نے دفاع کر کے دکھایا ہے اور یہ غیرریاستی نہیں ریاستی فوج ہے جس نے کشمیر اور پاکستان کے چپے چپے کادفاع کیا ہے جس پرپوری دنیا نے فخر کیا ہے لہذا نواجوں مثبت چیزوں کوفروٖغ دیں ایسی کوئی جھوٹی بات کو شیئر نہ کریں جسے ملک اسلام اور پاکستانیت اور کشمیریت کونقصان ہو
تینوں مسلح افواج کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہیں،خدیجہ زرین خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
