مظفرآباد (دھرتی نیوز) آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سیکرٹریٹ مظفرآباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ کو 31 جنوری 2026 کو منعقدہ انتخابات کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کا نائب چیئرمین منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل و ریٹرننگ آفیسر شیخ مسعود اقبال نے انتخابی نتائج کی توثیق کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن نمبر B.C/5008-18/2026 مؤرخہ 02 فروری 2026 سیکرٹری اے جے کے بار کونسل غلام مصطفیٰ قریشی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کی نقول چیئرمین/ریٹرننگ آفیسر، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے دفاتر، وزیر قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری قانون و انصاف، رجسٹرار سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، شریعت اپیلیٹ بینچ اور سروس ٹربیونل سمیت متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔مزید برآں پاکستان بار کونسل، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان بار کونسلز کے علاوہ آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ گزٹ میں اشاعت کے لیے کنٹرولر گورنمنٹ پرنٹنگ پریس مظفرآباد کو ارسال کر دیا گیا ہے۔قانونی حلقوں نے نومنتخب نائب چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ہارون ریاض مغل ایڈدوکیٹ بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0











