پی پی پی آزادکشمیر خواتین ونگ کی نامزدگیاں، شاہین کوثر صدر نامزد

0

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے پارٹی کے خواتین ونگ کیے مرکزی عہدوں کے لیے عہدیداران کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کی منظوری سے محترمہ شاہین کوثر ڈار کو صدر،عفراء شہزادی کو چیف آرگنائزر،شفگتہ نورین کاظمی کوسیکرٹری جنرل اورزوبیہ خورشید کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی نامزد عہدیداران پارٹی کے وژن اور بھٹو ازم کے فروغ کے لیے بھرپور محنت، عزم اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔پیپلز پارٹی قیادت نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ خواتین کو منظم کرنے اور پارٹی پیغام کو عام کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔نوٹیفکیشن کی نقل چیئرمین پیپلز پارٹی کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں