راولاکوٹ( دھرتی نیوز )سابق وزیر حکومت اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما عابد حسین عابد کو پارٹی کا مرکزی ترجمان نامزد کر دیا گیا۔پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی منظوری سے سردار عابد حسین عابد کو فوری طور پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سردار عابد حسین عابد اپنی ذمہ داریاں صدر پی پی پی آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق انجام دیں گے اور یہ حکم نامہ فوری عملدرآمد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ یہ تقرری سیکرٹری جنرل پی پی پی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے دستخط سے جاری کی گئی۔سردار عابد حسین عابد کا تعلق راولاکوٹ سے ہے اور وہ زمانہ طالب علمی سے ہی پی ایس ایف اور بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ پارٹی کے متحرک اور نظریاتی کارکن سمجھے جاتے ہیں۔ اس سے قبل وہ وزیر حکومت آزاد کشمیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی رہ چکے ہیں۔ سردار عابد حسین عابد رواں سال متوقع عام انتخابات میں راولاکوٹ کے شہری حلقہ سے پارٹی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ ان کی بطور فوکل پرسن تقرری کو پارٹی تنظیم سازی اور آئندہ انتخابی حکمت عملی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا۔
سردار عابد حسین عابد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے فوکل پرسن مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0











