راولاکوٹ، اشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اور مجرم شفیق سکنہ ہورنہ میرہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔ولیس کے مطابق ملزم سے ناجائز اسلحہ میں 2 عدد رپیٹرز، ایک عدد بندوق 12 بور، ایک عدد تلوار، 2 عدد پستول معہ 15 عدد روند، ایک عدد 30 بور فولڈنگ بٹ کلاشنکوف معہ 2 میگزینز برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ 715 گرام چرس اور منشیات کے استعمال میں لائے جانے والے آلات بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ذرائع کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی منشیات کے سنگین مقدمات میں مفرور تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں