حویلی ( دھرتی نیوز)حویلی کہوٹہ کے گاؤں کیرنی کے رہائشی رفاقت گجر کو افطاری سے قبل نامولوم افراد نے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق افطاری سے پہلے اسے ایک فون کال موصول ہوئی، جس کے بعد وہ گھر سے باہر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ افطاری کے بعد تک واپس نہ لوٹے۔ تلاش کے دوران ان کی نعش برآمد ہوئی، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی خبر علاقے میں تیزی سے پھیل گئی اور فضا سوگوار ہو گئی۔ اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
نعش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حویلی، نوجوان پراسرار طور پر قتل
0











