اسلام آباد ( دھرتی نیوز)حکومت نے ایران اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔ وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موجودہ حالات کے پیش نظر مشکل فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرو ل اور ڈیزل کی قیمت میں 55 ، 55 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنایا جا سکے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 321.17 روپے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 335.86 روپے ہو گی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر حملہ ہوا اور خطے میں جنگ کی صورتحال ہے ، پچھلے 48 گھنٹے میں ترکیہ اور آذربائیجان بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، 50 سے 70 فیصد مختلف پراڈکٹس میں اضافہ ہو چکاہے ، وزیراعظم اس معاملے میں بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں، آج وزیراعظم نے خود میٹنگز کیں ، دنیا کے حالا ت کا جائزہ لیا گیا اور پھر انہوں نے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس میں وزیر توانائی اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں ، دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی گئی ، جس کا مقصد یہ تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جتنا بھی ممکن ہو کم اضافہ کیا جا ئے ، اس میں دیکھنا ضروری تھا کہ عام شہریوں پر بوجھ نہ آئے ۔
تیل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ
0








